Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / جرمن ۔ ڈچ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ، کرشنا پریہ منتخب

جرمن ۔ ڈچ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ، کرشنا پریہ منتخب

حیدرآباد ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نوعمر اور باصلاحیت بیڈمنٹن کھلاڑی کماری کے سری کرشنا پریہ کو 25 فبروری سے کھیلے جانے والے جرمن اور ہالینڈ (ڈچ) اوپن ٹورنمنٹ کیلئے انڈر 19 ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹر سال دوم میں زیرتعلیم سینٹ اینس کالج کی طالبہ کرشنا پریہ کے فولادی عزم اور انتھک محنت نے انہی

حیدرآباد ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نوعمر اور باصلاحیت بیڈمنٹن کھلاڑی کماری کے سری کرشنا پریہ کو 25 فبروری سے کھیلے جانے والے جرمن اور ہالینڈ (ڈچ) اوپن ٹورنمنٹ کیلئے انڈر 19 ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹر سال دوم میں زیرتعلیم سینٹ اینس کالج کی طالبہ کرشنا پریہ کے فولادی عزم اور انتھک محنت نے انہیں کامیابی کی منزل سے ہمکنار کیا ہے۔ وہ ہمیشہ کامیابی حاصل کرنے کے جذبہ کے ساتھ اپنے ملک کے لئے کھیلنے کی خواہشمند رہی ہیں اور بالآخر اب انہیں جرمن اینڈ ڈچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں اپنے ملک کیلئے کھیلنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔ سری کرشنا پریہ نے کوپی چند اکیڈیمی میں بیڈمنٹن کے ماہر پولیلا گوپی چند سے اس کھیل کی تربیت حاصل کی ہے۔ سری کرشنا پریہ کو ہدوستان میں انڈر 19 میں تیسرا اور ویمنس زمرہ میں 15 واں مقام حاصل ہے۔ وہ گذشتہ دو سال سے ایسی کئی ٹیموں میں شامل رہی ہیں جو بین ریاستی اور زونل چمپیئن شپس جیت چکی ہے۔ سری کرشنا پریہ اپنے کالج کیلئے بھی کئی چمپیئن شپس جیت چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT