Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / جرنلسٹس کیلئے بدویل میں ہاؤزنگ کامپلکس

جرنلسٹس کیلئے بدویل میں ہاؤزنگ کامپلکس

100ایکڑ اراضی مختص ‘ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری
حیدرآباد۔8فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اعلان کیا کہ حیدرآباد کے صحیفہ نگاروں کیلئے ضلع رنگاریڈی میں راجندر نگر منڈل کے تحت بدویل میں 100ایکڑ اراضی پر ہمہ منزلہ عصری رہائشی کامپلکس تعمیر کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ پریس اکیڈیمی کے چیرمین الم نارائن اور سینئر صحیفہ نگاروں کے سرینواس ریڈی ‘ دیولاپلی امر‘ وینکٹ چاری  ‘ سیلیش ریڈی ‘ پلے روی‘ رمیش ہزاری ‘ پی وی سرینواس‘ ناگیشور راؤ ‘ وراحت علی‘ بدھا مرلی ‘ ستیش اور دوسروں پر مشتمل ایک وفد سے اپنے کیمپ آفس میں بات چیت کے دوران چیف منسٹر کے سی آر نے یہ اعلان کیا ۔ چیف منسٹر کی ہدایت پر صحیفہ نگاروں کے ایک وفد نے بدویل کے مجوزہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے مکانات کو تعمیر کیلئے سازگار 100 ایکڑ اراضی کو قطعیت دی جس سے چیف منسٹر نے اتفاق کرلیا اور اعلان کیا کہ اس مقام پر تمام عصری بنیادی سہولتوں کے استھ وسیع و عریض کامپلکس تعمیر کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے سکریٹری پنچایت راج ایس پی سنگھ اور کمشنر دیہی ترقیات انیتا رامچندرن کو ہدایت کی کہ 100ایکڑ اراضی دیہی ترقیاتی کو منتقل کی جائے تاکہ وہاں صحیفہ نگاروں کیلئے مکانات تعمیر کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹ ٹائم رپورٹرس کیلئے ڈبل بیڈروم فلیٹس اسکیم کے تحت مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT