Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / ’’جرنلسٹ سدھر جائیں ورنہ شجاعت بخاری جیسے انجام کا سامنا کریں ‘‘

’’جرنلسٹ سدھر جائیں ورنہ شجاعت بخاری جیسے انجام کا سامنا کریں ‘‘

RPT--Jammu: Former BJP minister Choudhary Lal Singh leads a protest rally in support of the demand for CBI probe in rape and murder of the 8-year-old Kathua girl, in Jammu on Tuesday. PTI Photo (PTI4_17_2018_000040B)

کشمیر میں بی جے پی کے سابق وزیر کا متنازعہ ریمارکس ، ایڈیٹرس گلڈ کا اظہار مذمت
جموں ۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ایک سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر لال سنگھ نے یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ کشمیری صحیفہ نگار ایک پرآشوب صورتحال پیدا کررہے ہیں ۔ اور خبردار کیا کہ وہ خط فاصل کھینچ لیں یا پھر ’’رائزنگ کشمیر‘‘ کے ایڈیٹر شجاعت بخاری جیسے انجام کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں جنہیں عسکریت پسندوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔ لال سنگھ کے ان ریمارکس کی ایڈیٹرس گلڈ نے سخت مذمت کی نیشنل کانفرنس نے کہا کہ ان کے ریمارکس کو ریاستی پولیس کی فوجی تائید حاصل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ لال سنگھ اور ان کے ایک ساتھی چندر پرکاش گنگا نے کتھوعہ میں کمسن مسلم قبائیلی لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے ملزمین کی تائید میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT