Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / جرنلسٹ کی ہلاکت پر برہمی ، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

جرنلسٹ کی ہلاکت پر برہمی ، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

سیوان / لکھنؤ ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں جرنلسٹ راج دیو رنجن کی ہلاکت پر عوام شدید برہم ہے اور ان کے ارکان خاندان نے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی نے جرنلسٹ کی تائید میں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اس واقعہ کے سلسلے میں 3 افراد بشمول اوپیندر سنگھ ہسٹری شیٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس کا آر جے ڈی کی طاقتور شخصیت اور سیوان کے سابق لوک سبھا رکن محمد شہاب الدین سے ربط بتایا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے جو لکھنؤ میں ہے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مجرمین کو سخت سزاء دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT