Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / جزائر ہوائی میں دہشت کی لہر‘ دیسی ساختہ میزائل پھٹ پڑا

جزائر ہوائی میں دہشت کی لہر‘ دیسی ساختہ میزائل پھٹ پڑا

شمالی کوریا کے میزائل حملہ کی افواہ سے ہوائی میں دہشت ‘ غلطی کیلئے حکومت کی معذرت خواہی
واشنگٹن/ ہنالولو۔14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک دیسی ساختہ بین البراعظمی میزائل آج غلطی سے پھٹ پڑا ۔ اس کی وجہ سے پورے جزائر ہوائی میں دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ جزائر ہوائی حکومت امریکہ کے زیر اہتمام ہے ۔ ہوائی میں شمالی کوریا کے حملہ کے اندیشہ کے تحت مقامی وقت کے مطابق 8:07بجے صبح کو ہنگامی چوکسی کا اعلان کردیا گیا ۔ تمام فون کالس پر تحدید عائد کردی گئی ۔بین الراعظمی میزائل کے ہوائی میں خطرہ کی وجہ سے شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ۔یہ کوئی ہنگامی مشق نہیں تھی ‘ تقریباً 10منٹ بعد ہوائی کے ہنگامی حالات انتظامیہ محکمہ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ہوائی پر کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا ہے ۔ 8:45بجے صبح خطرہ کا دوسرا انتباہ جاری کیا گیا تھا ۔ ٹوئیٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل غلطی سے پھٹ پڑا تھا جس کی وجہ سے چوکسی کا اعلان کیا گیا ۔ ایک شفٹ کی تبدیلی کے وقت اس میزائل کے پیمانوں کی جانچ کی جارہی تھی لیکن ایک ملازم نے جلد میں غلط بٹن دبادیا تھا ۔ سی این این پر خبر دی گئی ہے کہ اس کی وجہ سے ٹی وی اور ریڈیو پر خطرہ کا اعلان کرتے ہوئے چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ سیل فونس پر بھی انتباہ جاری ہوگیا جس کی وجہ سے عوام میں دہشت پھیل گئی کہ شمالی کوریا نے جزائر ہوائی پر میزائل حملہ کردیا ہے ۔ امریکہ کی بحرالکاہل کی کمان نے علحدہ طور پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جزائر ہوائی کو کسی میزائل حملہ کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ سابق پیغام غلطی سے جاری کیا گیا تھا جس کیلئے عوام سے حکومت نے معذرت خواہی کرلی ہے ۔ وائرلیس کے ذریعہ چوکسی کا اعلان عام طور پر اہم ہنگامی حالات کے دوران کیا جاتا ہے اور اس میں وفاقی کمیشن برائے مواصلات کی شراکت داری بھی ہوتی ہے لیکن آج آلارم بجنے کے کچھ ہی دیر بعد کمیشن کے صدرنشین اجیت پائی نے کہا کہ اس غلطی کی تحقیقات جاری ہے ۔ہوائی کے رکن سینٹ برائن شاٹ نے بھی کہا کہ میزائل حملہ کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوکسی کا اعلان انسانی غلطی کا نتیجہ ہے ۔ ہوائی کیلئے اپنے طریقہ کار کو بے عیاب بنانے کی ضرورت ہے ۔ صدر امریکہ کے ڈپٹی پریس سکریٹری لنزے والٹر نے کہا کہ صدر ہوائی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات طلب کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT