Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / جزیرہ ایرویز کی حیدرآباد سے یومیہ پروازیں

جزیرہ ایرویز کی حیدرآباد سے یومیہ پروازیں

کویت کا انتہائی کم قیمت ایرلائنس ادارہ ہند سے مربوط
حیدرآباد ۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) بین الاقوامی و علاقائی سطح پر انتہائی کم شرحوں پر اپنی پروازوں کیلئے شہرت یافتہ کویت کے الجزیرہ ایرویز نے حیدرآباد سے اپنی روزانہ پرواز کا آج سے آغاز کردیا۔ ہندوستان آمد کے بعد الجزیرہ ایرویز کے ذمہ داروں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں دیگر معزز مہمانوں کے علاوہ کویت اور حیدرآباد کے میڈیا نمائندے اور ٹراویل ایجنٹس بھی شامل تھے۔ الجزیرہ ایرویز کے سی ای او روہت رامچندرن نے کہا کہ 400 سال قدیم تاریخی شہر حیدرآباد جو اب اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایک اہم عالمی مرکز کی حیثیت سے ابھرا ہے، اس شہر سے پرواز کا آغاز اس ادارہ کیلئے قابل فخر ہے۔ الجزیرہ ایرویز حیدرآباد کے مسافرین کو کویت، ریاض، جدہ، بحرین اور دبئی سے مربوط کررہا ہے۔ علاوہ ازیں زیارات کیلئے مقدس شہروں نجف (عراق)، مشہد (ایران)، طائف (سعودی عرب) اور عمان کو بھی مربوط کررہا ہے۔ 2018ء میں کوچی، ممبئی اور احمدآباد سے بھی الجزیرہ کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔گھیل کے سی ای او ایس جی کے کشور نے کہا کہ ’’الجزیرہ ایرویز کویت کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں جس نے اپنی پہلی منزل کے طور پر حیدرآباد کا انتخاب کیا ہے، جس سے کویت کے علاوہ ایران، اردن اور مصر جیسے ممالک کے بشمول مشرق وسطیٰ سے حیدرآباد کو مربوط کرتے ہوئے ہند اور مشرق وسطیٰ کے مابین مباحث کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ایرپورٹ وسطی اور جنوبی ہند کیلئے باب الداخلہ کا رول ادا کررہا ہے۔ خواہشمند مسافرین jazeeraairways.com پر مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اور تمام ٹراویل ایجنٹس کے آفس پر ٹکٹ بکنگ دستیاب ہے۔

TOPPOPULARRECENT