Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / جزیرہ بحراحمرحوثیوں کے قبضہ سے آزاد

جزیرہ بحراحمرحوثیوں کے قبضہ سے آزاد

دوبئی ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی کے سرکاری ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی کی قیادت والی افواج نے جو اس وقت یمن میں حالت جنگ میں ہے، نے بحراحمر کے ایک جزیرہ کو شیعہ باغیوں (حوثیوں کے) قبضہ سے پاک کردیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ سعودی کی اتحادی افواج نے جزیرات ال حنش الکبیر جو یمن کے ساحل کے قریب ہے، کو شیعہ باغیوں کے قبضہ سے آزاد کروالیا ہے۔ یہاں پر نہر باب المندب بحراحمر کو خلیج عدن سے جوڑتی ہے۔ مذکورہ نہرخلیج سے تیل اور یوروپ و ایشیاء سے سازوسامان کی آمدورفت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سرکاری ٹیلیویژن نے البتہ مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی جزیرہ کا فوٹیج بتایا۔

TOPPOPULARRECENT