Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / جسمانی معذورین کیلئے کجریوال کا جنتا دربار

جسمانی معذورین کیلئے کجریوال کا جنتا دربار

غازی آباد 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے جنتا دربار میں آج جسمانی معذورین کو اوّلین ترجیح دی گئی۔ عام آدمی پارٹی کے دفتر میں منعقدہ یہ پروگرام ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہا۔ چیف منسٹر نے عوامی شکایات کی سماعت کی اور اُس وقت ان کے اطراف 3 مرحلوں پر مشتمل سکیورٹی انتظامات تھے۔ اِس پروگرام میں تقریباً 500 افرا

غازی آباد 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے جنتا دربار میں آج جسمانی معذورین کو اوّلین ترجیح دی گئی۔ عام آدمی پارٹی کے دفتر میں منعقدہ یہ پروگرام ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہا۔ چیف منسٹر نے عوامی شکایات کی سماعت کی اور اُس وقت ان کے اطراف 3 مرحلوں پر مشتمل سکیورٹی انتظامات تھے۔ اِس پروگرام میں تقریباً 500 افراد بشمول کجریوال کے بہی خواہوں نے شرکت کی جنھوں نے اُنھیں مٹھائی پیش کی اور گلپوشی کی۔ عوام اپنی شکایات لے کر 8 بجے صبح ہی جمع ہوچکے تھے۔ جبکہ یہ سیشن 10 بجے شروع ہوا۔ بعدازاں 10 افراد پر مشتمل گروپ کو جن میں 5 مرد اور 5 خواتین تھے، چیف منسٹر سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ تقریباً 11.30 بجے دن کجریوال باہر آئے اور عوام سے جو منتظر تھے، اپیل کی کہ وہ اپنی شکایات عہدیداروں کو دیں۔ وہ ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لئے جارہے ہیں لیکن عوام اُس وقت تک عوام یہاں سے نہ جائیں جب تک اپنی شکایات پیش نہ کریں کیونکہ آپ (عوام) نے اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھے ووٹ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT