Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جسمانی معذورین کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

جسمانی معذورین کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

نارائن پیٹ 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جسمانی معذورین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ریونیو ڈیویژنل آفیسر نارائن پیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت حوالے کی۔ ان کے مطالبات میں سرفہرست وظیفہ جسمانی معذورین 1500 روپئے کرنے۔ گذشتہ ماہ فبروری میںنارائن پیٹ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں منعقد

نارائن پیٹ 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جسمانی معذورین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ریونیو ڈیویژنل آفیسر نارائن پیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت حوالے کی۔ ان کے مطالبات میں سرفہرست وظیفہ جسمانی معذورین 1500 روپئے کرنے۔ گذشتہ ماہ فبروری میںنارائن پیٹ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں منعقد سدرن کیمپ میں شرکت کرنے والے معذورین کے معذوری سرٹیفکیٹ کی جلد از جلد اجرائی اور تمام معذورین کو یکساں وظیفہ یعنی تمام کو 1500روپئے بلا تخصیص ادا کرنا وغیرہ شامل ہے۔ سابق ضلع صدر جسمانی معذورین اسو سی ایشن ضلع محبوب نگر مسٹر پی بھکتا وتسل اور ڈیویژنل سکریٹری نارائن پیٹ مسٹر سبھاش نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جسمانی معذورین کے ماہانہ وظائف میں اضافہ کا کے سی آر نے وعدہ کیا تھا تاہم ابھی تک وظیفہ میںاضافہ عمل میں نہیں لایا گیا ہے جبکہ آندھرا میںجسمانی معذورین کو 1500 وظیفہ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سدرن کیمپ ایک عرصہ سے نارائن پیٹ میںنہیں رکھا گیا ۔ گذشتہ ماہ فبروری میں منعقدہ سدرن کیمپ کے سرٹیفکیٹ تاحال جاری نہیں کئے گئے جس کے سبب وظیفہ کیلئے درخواست داخل کرنے کے موقف میںہم نہیں ہیں جبکہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری حکمنامہ کے مطابق 40 تا 79 فیصد معذورین کیلئے 1000 روپئے اور 80 تا 100 فیصد معذورین کیلئے 1500 روپئے وظیفہ جاری کیا جائے گا ۔ ان قائدین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام معذورین کو یکساں 1500 روپئے وظیفہ جاری کیا جائے ۔ بصورت دیگر ضلع محبوب نگر کے تمام جسمانی معذورین ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو غیر معینہ مدت کی ہڑتال اور دھرنا دیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT