Sunday , April 22 2018
Home / جرائم و حادثات / جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب ، آرگنائزرس و گاہک گرفتار

جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب ، آرگنائزرس و گاہک گرفتار

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک خاتون کی جانب سے چلائے جارہے جسم فروشی کے ریاکٹ کو اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری نے بے نقاب کردیا اور دو آرگنائزر دو گراہکوں کو حراست میں لیتے ہوئے تین جسم فروش لڑکیوں کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وی این ریڈی نگر علاقہ کے ایک فلیٹ میں یہ کاروبار جاری تھا ۔ خفیہ اطلاع پر کشائی گوڑہ اور ایس ایو ٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مکان پر دھاوا کیا اور اصل خاتون سرغنہ 30 سالہ مدھومتی ساکن کشائی گورہ اور 34 سالہ خاتون پدما ساکن کاپرا کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں دو گراہکوں کشائی گوڑہ علاقہ کے ساکن 30 سالہ شیکھر اور 30 سالہ مہیندر ساکن چیرلہ پلی کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضہ سے پولیس نے 2800 روپئے نقد رقم اور 6 سیل فون و دیگر اشیاء ضبط کرلیا ۔ مدھومتی 10 تا 20 ہزار روپئے فی ہفتہ کے لحاظ سے ان خواتین و لڑکیوں کو ملک کے مختلف مقامات سے لاتی تھی ۔ مزید تحقیقات کیلئے گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ کشائی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT