Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / جسم فروشی کے دوٹھکانے بے نقاب، چار آرگنائزر س گرفتار

جسم فروشی کے دوٹھکانے بے نقاب، چار آرگنائزر س گرفتار

رامنتا پور اور شاردا نگر میں اسپیشل آپریشن ٹیم کے دھاوے
حیدرآباد۔/23فبروری، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم نے خصوصی کارروائی کے دوران جسم فروشی کے دو ٹھکانوں کو بے نقاب کردیا۔ رامنتا پور اور شاردا نگر کے علاقوں میں یہ کاروبار چلایا جارہا تھا۔ ایس او ٹی نے اپل پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 2 ٹھکانوں کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 آرگنائزر کو گرفتار کرلیا اور ان کے چنگل سے 5 خواتین کو آزاد کروالیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 22 سالہ گنڈی سوامی اصل سرغنہ آرگنائزر 32 سالہ ایل وی راؤ، 28 سالہ جی سرینوا اور 25 سالہ آشا جوتی کے علاوہ 52 سالہ گراہک جی ویرا برہما چاری کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ایک اور اصل سرغنہ وینکٹ ریڈی مفرور بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی عریاں ویب سائیٹ پر کم عمر نوجوان لڑکیوں کی پرکشش تصاویر کو پیش کرتے ہوئے ربط کا فون نمبر دیا گیا تھا اور آن لائن جسم فروشی جاری تھی۔ پولیس کے مطابق بیرونی ریاستوں سے یہ لوگ جسم فروش لڑکیوں کو ہفتہ واری اساس پر 10تا20 ہزار روپئے دے کر ان سے جسم فروشی کا کاروبار کروارہے تھے اور فی کس گراہک 3 تا5 ہزار حاصل کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ان علاقوں میں یہ کاروبار جاری تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ان ٹھکانوں کو بے نقاب کردیا اور نقد رقم کے علاوہ 9 سیل فون ضبط کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT