Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / جسم فروشی کے نام کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

جسم فروشی کے نام کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس پولیس نے ایک ایسے شخص کو بے نقاب کردیا جو جسم فروشی لڑکیوں کو فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر گراہکوں کو لوٹ رہا تھا۔ فرضی نام ویب سائیٹ پر ظاہر کرتے ہوئے آن لائن میں اس نے اپنے آپ کو سائبر اینگل بتاتے ہوئے رابطہ کیلئے فون نمبرات درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں 26 سالہ کے وینکٹیش عرف اکھیل عرف راہول ساکن جڑچرلہ محبوب نگر ڈسٹرکٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایک شکایت گذار شخص 23 سالہ سدرشن ریڈی جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے، تارناکہ علاقہ کا ساکن ہے۔ اس نے جب آن لائن اشتہار دیکھنے کے بعد سائبر اینگل سے رابطہ قائم کیا تو اس نے پہلے پے ٹی ایم کے ذریعہ 7 ہزار روپئے جمع کروانے کی شرط رکھی جیسے ہی اس نے رقم جمع کروائی جس کے بعد ریڈی سے رابطہ منقطع کرلیا۔ نہ ریڈی کیلئے لڑکی روانہ کی اور نہ ہی اس سے بات کیا۔ جس کے بعد سدرشن نے شکایت کردی۔ پولیس نے اس دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT