Thursday , May 24 2018
Home / سیاسیات / جسونت سنگھ قیامگاہ میں گر پڑے، سر پر زخم

جسونت سنگھ قیامگاہ میں گر پڑے، سر پر زخم

نئی دہلی ، 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ نازک حالت میں ہیں جبکہ انھیں اپنی قیامگاہ میں گر پڑنے پر سر پہ زخم کے بعد یہاں آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل میں آپریشن کیا جارہا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ 76 سالہ سابق وزیر دفاع کو گر پڑنے کے بعد کل رات لگ بھگ 11 بجے اسپتال میں شریک کرایا گیا۔ اسپتال میں ایک سینئر ڈاکٹر نے آج کہا کہ

نئی دہلی ، 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ نازک حالت میں ہیں جبکہ انھیں اپنی قیامگاہ میں گر پڑنے پر سر پہ زخم کے بعد یہاں آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل میں آپریشن کیا جارہا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ 76 سالہ سابق وزیر دفاع کو گر پڑنے کے بعد کل رات لگ بھگ 11 بجے اسپتال میں شریک کرایا گیا۔ اسپتال میں ایک سینئر ڈاکٹر نے آج کہا کہ جسونت سنگھ کا ہیڈ انجری کے پیش نظر آپریشن کیا گیا ہے اور وہ آئی سی یو میں نازک حالت میں ہیں۔ جسونت سنگھ کو جو امور خارجہ اور فینانس کے وزیر بھی رہے، راجستھان میں بارمیر سے پارٹی ٹکٹ کسی اور کو دیئے جانے پر لوک سبھا چناؤ آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد اس سال کے اوائل بی جے پی سے خارج کردیا گیا تھا۔ وہ اس الیکشن میں ہار گئے ۔

TOPPOPULARRECENT