Tuesday , February 19 2019

جسٹس ارون مشرا سے بی سی آئی پیانل کی ملاقات

نئی دہلی ۔ /14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بار کونسل آف انڈیا نے آج سپریم کورٹ جج ارون مشرا سے ملاقات کی اور عدالت عالیہ میں پیدا شدہ بحران پر تبادلہ خیال کیا ۔ جسٹس مشرا کو چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا نے سہراب الدین شیخ انکاؤنٹر کیس کی سماعت کرنے والے سی بی آئی کے خصوصی جج بی ایچ لویا کی موت سے متعلق داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کا جائزہ لینے کیلئے مقرر کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے 4 سینئر ججس جے چلمیشور ، رنجن گوگوئی ، ایم بی لوکر اور کورین جوزف نے جمعہ کے دن یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف عملاً بغاوت کی تھی اور بعض عدالتی احکامات کے علاوہ مقدمات کے الاٹمنٹ میں مطلب براری کے کئی سوال اٹھائے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT