Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / جسٹس بھنڈاری کووزیراعظم کی مبارکباد

جسٹس بھنڈاری کووزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندرمودی نے جسٹس دلویربھنڈاری کو دوبارہ بین الاقوامی کورٹ کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں جسٹس دلویربھنڈاری کو بین الاقوامی کورٹ کیلئے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ ان کا ازسرنوانتخاب ہمارے لئے باعث فخرہے ۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یواین جی اے کے تمام اراکین اوریواین ایس سی سے وابستہ تمام افراد کے تئیں بھی اظہارتشکرکیاہے جن کے اعتماد اور تعاون کے نتیجے میں بھارت کویہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

انا ہزارے کا بدعنوانی کے خلاف
پھر ایک بار احتجاج
ممبئی ۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بزرگ سماجی کارکن اناہزارے نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر بدعنوانی روکنے میں ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے عوامی سطح پر بدعنوانی مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان کیاہے اور انہوں نے عوام سے شریک ہونے کی اپیل کی ہے ۔ایک بیان میں انا ہزارے نے کہا کہ 2011میں شروع کیے جانے والی پہلی مہم کے بعد یوپی اے سرکار نے لوک پال بل منظورکیا جوکہ کمزور کہا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT