Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / جسٹس بی سبھاشن ریڈی اور بی آگا ریڈی کو تہنیت

جسٹس بی سبھاشن ریڈی اور بی آگا ریڈی کو تہنیت

سالگرہ تقریب کے موقع پر ڈاکٹر سراج الرحمن اسلامک اسکالر کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 14 جنوری ( سیاست نیوز ) جسٹس بی سبھاشن ریڈی لوک ایویکتہ تلنگانہ اور آندھرا کے والد بی آگا ریڈی کی دھوم دھام کے ساتھ ایک سو یں سالگرہ تقریب پنگلی وینکٹ رام ریڈی فنکشن ہال اندرا پارک پر منائی گئی۔ جس میںشہر حیدرآباد کی ممتاز شخصتیوں ہائی کورٹ حیدرآباد کے جسٹس ناگرجنا ریڈی‘ جسٹس سبھاشن ریڈی‘جسٹس سوا روپا ریڈی‘میونسپل کمشنر گریٹرحیدرآباد بی جناردھن ریڈی‘ رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا‘ اندرا سین ریڈی ایم ایل سی ‘ مولانا ڈاکٹر سراج الرحمن ڈینٹسٹ‘ اور لوک ایوکت عہدیداران جن میں آئی جی پی نرسمہا ریڈی کا نام قابلِ ذکر ہے نے بھی اس سالگرہ تقریب میںشرکت کرتے ہوئے مسٹر بی آگا ریڈی اور ان کے افراد خاندان کو مبارکباد پیش کی۔آگا ریڈی کی مذہبی اور سماجی عنوانات پر لکھی گئی کتابوں میں سے پہلی کتاب کی اس موقع پر سابق وزیرآنند رائو کے ہاتھوں رسم اجرائی بھی عمل میں آئی ۔ اے سی پی جناب تاج الدین دیگر افراد خاندان کے ساتھ ملکر سالگرہ تقریب کے انتظامات کی نگرانی کی ۔

TOPPOPULARRECENT