Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / جسٹس جواد خواجہ چیف جسٹس پاکستان

جسٹس جواد خواجہ چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جسٹس جواد ایس خواجہ کو آج پاسکتانی سپریم کورٹ کا 23 واں چیف جسٹس بنادیا گیا ہے ۔ جسٹس خواجہ وہ پہلے جج تھے جنہوں نے 2007 میں اسوقت کے صدر پرویز مشرف کی جانب سے ججس کو حراست میں لئے جانے کے خلاف استعفی پیش کردیا تھا ۔ صدر ممنون حسین نے جسٹس خواجہ کو آج اس عہدہ کا حلف دلایا ۔ جسٹس خواجہ جسٹس نصیرالملک کے جانشین ہونگے ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ‘ وفاقی وزرا ‘ ارکان پارلیمنٹ و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی  ۔

TOPPOPULARRECENT