Saturday , May 26 2018
Home / Top Stories / جسٹس جوزف کے سپریم کورٹ جج تقرر سے کالیجئیم کا اتفاق

جسٹس جوزف کے سپریم کورٹ جج تقرر سے کالیجئیم کا اتفاق

نئی دہلی 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کالیجئیم نے اتراکھنڈ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ایم جوزف کی عدالت عظمی جج کی حیثیت سے ترقی کیلئے اپنی سفارش کو مرکز کی طرف سے واپس کردئے جانے کے بعد پھر ایک مرتبہ اس سفارش کا اعادہ کرنے سے آج اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مصرا جسٹس جے چلمیشور ‘ جسٹس رنجن گوگوئی ‘ جسٹس مدن لوکور اور جسٹس کورین جوزف پر مشتمل پانچ رکنی کالیجئیم نے ایک گھنٹہ تک غو و بحث کے بعد فیصلہ کیا کہ جسٹس جوزف کا نام بھی سپریم کورٹ کے ججوں کی حیثیت سے ترقی کیلئے دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹسیس کے ناموں کی سفارش کے ساتھ دوبارہ روانہ کیا جائیگا ۔ کالیجئیم نے ایک قرار داد میں کہا کہ مرکز کو دیگر نام روانہ کرنے کے مسئلہ پر غوو و خوض کی ضرورت ہے اور اپنے اجلاس کو 16 مئی تک ملتوی کردیا ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور کالیجئیم کے دیگر ارکان نے اصولی طور پر اتفاق کیا کہ جسٹس کے ایم جوزف چیف جسٹس اتراکھنڈ ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے مقرر کرنے کی سفارش کا اعادہ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT