Wednesday , December 12 2018

جسٹس رمیش رنگا ناتھن اتراکھنڈ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس

حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) جسٹس رمیش رنگا ناتھن جو تلنگانہ اور آندھراپردیش ہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں، اُنھیں چیف جسٹس اتراکھنڈ ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اِس سلسلہ میں سپریم کورٹ کی کالجیم نے حکومت سے سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی، جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس کورین جوزف پر مشتمل کالجیم نے یہ سفارش کی۔ جسٹس کے ایم جوزف کے سپریم کورٹ جج مقرر کئے جانے سے اتراکھنڈ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی تھا۔ کالجیم نے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے موجودہ چیف جسٹس آر ایس ریڈی کے جنوری 2019 ء میں وظیفہ پر سبکدوش ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ریاستوں کے لئے علیحدہ چیف جسٹس کے تقرر کی سفارش کی۔

TOPPOPULARRECENT