Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / جسٹس ٹھاکر کا بحیثیت چیف جسٹس آف انڈیا حلف

جسٹس ٹھاکر کا بحیثیت چیف جسٹس آف انڈیا حلف

نئی دہلی 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر جنھوں نے کئی اہم بشمول بی سی سی آئی اصلاحات اور سردھا اسکام پر فیصلے سنائے، آج 43 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیا۔ 4 جنوری 1952 ء کو پیدا ہوئے جسٹس تیرتھ سنگھ کی میعاد 13 ماہ کے لئے ہوگی اور وہ 4 جنوری 2017 ء کو سبکدوش ہوں گے۔ اُنھوں نے جسٹس ایچ ایل دتو سے یہ عہدہ حاصل کیا جو کل سبکدوش ہوئے ہیں۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے 63 سالہ جسٹس ٹھاکر کو عہدہ کا حلف دلایا۔ اُنھوں نے کرکٹ دنیا میں سٹے بازی اور آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے پس منظر میں بی سی سی آئی میں اصلاحات کے تعلق سے غیرمعمولی فیصلہ سنایا اور مرکز توجہ بن گئے تھے۔ اسکے علاوہ مشرقی ہندوستان میں منظر عام پر آئے چٹ فنڈ اسکام جسے سردھا اسکام بھی کہا جاتا ہے، انھوں نے ہی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ راشٹرپتی بھون دربار ہال میں مختصر تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری، وزیراعظم مودی، اُن کے کابینی رفقاء اور سابق چیف جسٹس کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ تقریب میں جسٹس ٹھاکر کی ماں سرسوتی ٹھاکر اور دیگر ارکان خاندان بھی شریک ہوئے۔ کابینی وزرا میں راج ناتھ سنگھ، سشما سوراج، ارون جیٹلی، سدانند گوڑا ، ہرش وردھن، سمرتی ایرانی کے علاوہ سینئر بی جے پی قائدین ایل کے اڈوانی اور دیگر نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT