Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / جسٹس چلمیشور آج رخصت پر

جسٹس چلمیشور آج رخصت پر

نئی دہلی ۔ 17جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) جسٹس جئے چلمیشور جو سپریم کورٹ کے اُن چار ججس میں سے ایک ہیں جنھوں نے کُھل کر سپریم کورٹ کی چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کی زیرقیادت کارکردگی پر اعتراض کرتے ہوئے بغاوت کردی تھی اُنھوں نے آج رخصت کی درخواست روانہ کردی کیونکہ وہ بیمار ہیں۔ اس بات کی توثیق ہوچکی ہے کہ جسٹس چلمیشور آج عدالت منعقد نہیں کریں گے ۔ شبہ کیا جارہاہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا سے تمام چار انتہائی سینئر ججس کی ملاقات جو کل 15 منٹ تک تبادلۂ خیال میں مصروف رہی تھی ، اس میں جسٹس چلمیشور کے علاوہ دیگر تین ججس شریک تھے جنھوں نے متنازعہ پریس کانفرنس منعقد کی تھی ۔ 12 جنوری کی پریس کانفرنس میں جسٹس رنجن گوگوئی ، جسٹس مدن لوکر اور جسٹس کورین جوزن بھی شامل تھے ۔

وزیردفاع کا سکھوئی میں سفر
جودھپور۔ 17جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیردفاع نرملا سیتارامن نے آج لڑاکا جٹ طیارے سکھوئی ۔30 ایم کے آئی میں مغربی راجستھان کے علاقہ میں سفر کیا ۔ وہ اولین خاتون وزیردفاع ہیں جنھوں نے لڑاکا طیارے میں 30 منٹ طویل سفر کیا ہے ۔ وہ پائلیٹ کی وردی میں تھیں۔ 58 سالہ سیتارامن پائلیٹ کے پیچھے کاک پٹ میں عقبی نشست پر بیٹھی ہوئیں تھیں جبکہ لڑاکا جٹ طیارہ جودھپور فوجی فضائی اڈے سے پرواز پر روانہ ہوا ۔ یہ طیارہ جودھپور کے مغربی علاقہ کی پرواز پر تھا ۔ پرواز سے قبل وزیردفاع سیتارامن نے پائلیٹ سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا تھا ۔ بعد ازاں انھوں نے اس سفر کو ایک یادگار سفر قرار دیا ۔ سکھوئی 30 ایک نیوکلیئر صلاحیت رکھنے والا لڑاکا طیارہ ہے جو دشمن کی سرزمین پر گہرائی تک داخل ہوسکتا ہے ۔ سیتارامن نے ہندوستانی فضائیہ کیلئے لڑاکا طیارہ کی چوکسی کا بھی جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT