Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / جسٹس کاٹجو کے مخالف سچن ریمارکس پر شیوسینا کی تنقید

جسٹس کاٹجو کے مخالف سچن ریمارکس پر شیوسینا کی تنقید

ممبئی۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)صدرنشین پریس کونسل آف انڈیا جسٹس مارکنڈے کاٹجو کو کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر کو بھارت رتن عطا کرنے کے تعلق سے اُن کے مبینہ ریمارکس پر ہدف تنقید بناتے ہوئے شیوسینا نے آج سوال اُٹھایا کہ خود کاٹجو کی سرپرستی میں میڈیا کے اس نگران ادارہ نے کیا کام کیا ہے ۔ تنڈولکر اور ریکھا کی راجیہ سبھا سے مسلسل غیرحاضری پر

ممبئی۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)صدرنشین پریس کونسل آف انڈیا جسٹس مارکنڈے کاٹجو کو کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر کو بھارت رتن عطا کرنے کے تعلق سے اُن کے مبینہ ریمارکس پر ہدف تنقید بناتے ہوئے شیوسینا نے آج سوال اُٹھایا کہ خود کاٹجو کی سرپرستی میں میڈیا کے اس نگران ادارہ نے کیا کام کیا ہے ۔ تنڈولکر اور ریکھا کی راجیہ سبھا سے مسلسل غیرحاضری پر تنازعہ کے درمیان کاٹجو نے مبینہ طورپر کہا تھا کہ ایک کرکٹر کو بھارت رتن عطا کرنا اور بالی ووڈ اداکارہ کو پارلیمنٹ کیلئے نامزد کرنا اس ملک کی بدنامی کے مترادف ہے ۔ سینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہا گیا کہ سچن اور ریکھا حکومت سے رجوع نہیں ہوئے تھے کہ انھیں راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT