Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / جشن اقبال: اقبال شناسی کیلئے سرٹیفکیٹ کورس شروع کرنیکا فیصلہ

جشن اقبال: اقبال شناسی کیلئے سرٹیفکیٹ کورس شروع کرنیکا فیصلہ

ممبئی8نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شاعر مشرق علامہ اقبال کی 140ویں سالگرہ کے موقع پر معروف تعلیمی ادارہ کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی بھیونڈی نے اقبال شناسی کے لیے ایک سہ ماہی سرٹیفکیٹ کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور کل یوم اقبال پر منعقد کی جانے والی تقریب’جشن اقبال’ میں اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جبکہ یکم دسمبر سے کورس کے تعلق سے کلاسیز کا آغاز ہوگا۔اس کا اعلان سوسائٹی کے چیئرمین اسلم فقیہ نے کیا ہے ۔ اسلم فقیہ کے مطابق معروف انشاء پرداز اور شاعر رفیع انصاری کی رہنمائی میں اس نصاب کو تیار کیا گیا ہے اور اس میں 12 خصوصی لیکچر ہوں گے جن کے تحت علامہ اقبال کے حالات وخیالات ،ان کی زندگی اور ان کی شاعری کے مختلف پہلوؤں اور ادوار کے ساتھ ساتھ ان کے فلسفہ خودی وغیرہ پر گفتگو کی جائے گی ۔ کورس کے بعد امتحان ہوگا اور اس کے بعد طلباء کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔کئی اہم شخصیات نے اس سلسلہ میں مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا ہے ۔اس کی ذمہ داری لائبریری کے انچارج اور بزم اقبال کے سربراہ صادق انصاری کو سونپی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو پڑھا جاتا ہے اور لوگوں کو پڑھنے کا شوق بھی ہے ،لیکن ان کی شاعری کو بغیر مددسے سمجھنا اور اس کے معنی سمجھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT