جشن تلنگانہ میں ریکارڈ فضول خرچی

نظام آباد /10 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قاضی سید ارشد شاہ سروری ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس نے کہا کہ تاسیس تلنگانہ کی تقاریبمیں پارٹی قائدین نے علحدہ ریاستتلنگانہ کی تشکیل پر صدر اے آئی سی سی شریمتی سونیا گاندھی سے اظہار تشکرک یا ہے ۔ جن کی بدولت آج تلنگانہ میں عوام پنی ریاست کے قیام کے ایک سال کی تکمیل پر خوشیاں منارہے ہیں۔ قاضی سی

نظام آباد /10 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قاضی سید ارشد شاہ سروری ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس نے کہا کہ تاسیس تلنگانہ کی تقاریبمیں پارٹی قائدین نے علحدہ ریاستتلنگانہ کی تشکیل پر صدر اے آئی سی سی شریمتی سونیا گاندھی سے اظہار تشکرک یا ہے ۔ جن کی بدولت آج تلنگانہ میں عوام پنی ریاست کے قیام کے ایک سال کی تکمیل پر خوشیاں منارہے ہیں۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے ٹی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار قائدین میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں ہے کہ وہ اس خوشی کے موقع پر شریمتی سونیا گاندھی کا رسمی طور پر ہی سہی شکریہ ادا کریں ۔ تاسیس تلنگانہ کی تقریب کے نام پرریاستی حکومت کے چیف منسٹر کے سی آر فضول خرچی کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔ تشہیر و اشاعت اور کلچرل پروگرامس اور دیگر امور پر کروڑہا روپئے برباد کر دئے جارہے ہیں ۔ عوامی سرمایہ کا بیدریغ استعمال کی ۔ یہ ایک افسوسناک مثال ہے۔ تلنگانہ میں اندرون ایک ہفتہ ہزاروں مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے سلسلہ میں اندرون ایک ہفتہ اعلامیہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ لیکن مسلم اقلیت یہ معلوم کرنے کیلئے بے چین ہیکہ عام انتخابات کے موقع پر ٹی آر ایس نے مسلم اقلیت کو تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس خصوص میں مسلم اقلیتی بیروزگاروں کو تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں حکومت لب کشائی نہیں کر رہی ہے ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کے سی آر چیف منسٹر پر زور دیاکہ وہ اب ہونے والے تقررات میں 12 فیصد تحفظات کو عملی جامہ پہنائیں ۔

TOPPOPULARRECENT