Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جشن یوم آزادی ، تاریخی عمارتیں بقعہ نور

جشن یوم آزادی ، تاریخی عمارتیں بقعہ نور

مختلف محکمہ جات سے تیاریاں مکمل ، ٹینک بینڈ پر ’ لو حیدرآباد ‘ کا سیلفی اسپارٹ مرکز توجہ
حیدرآباد۔14اگسٹ(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں حکومت کی جانب سے 70ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر تاریخی عمارتوں کو روشنی سے بقعہ نور بنانے کے علاوہ خوب بہتر انداز میں سجایا گیا ہے ۔ 15اگسٹ یوم آزادی تقاریب کے سلسلہ میں حکومت کے علاوہ مختلف محکمہ جات جانب سے جاری تیاریاں اب تکمیل کو پہنچ چکی ہیں اور شہر کی بیشتر تاریخی عمارتوں کو سجایا گیا ہے ۔تلنگانہ قانون ساز اسمبلی‘ چارمینار ‘ گولکنڈہ قلعہ ‘ گنبدان قطب شاہی ‘ ہائی کورٹ ‘ عثمانیہ دواخانہ ‘ سالار جنگ میوزیم ‘ گن پارک کے علاوہ پولیس ہیڈ کوارٹر ‘ کمشنر آفس کے علاوہ شہر کے تمام پولیس اسٹیشنو ںکو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔70ویں یوم آزادی کے موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی انجام دی جائے گی اور تمام محکمہ جات کی جانب سے اپنے دفاتر میں پرچم کشائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے شہر کے تمام خانگی‘ سرکاری و نیم سرکاری اسکولوں کے انتظامیہ کو سرکیولر جاری کرتے ہوئے یوم آزادی تقاریب منعقد کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔دونوں شہر وں میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآبادکی جانب سے ٹینک بنڈ پر لگائے گئے ’لو حیدرآباد ‘ کے سیلفی اسپاٹ کو بھی یوم آزادی کے پیش نظر ترنگاکے رنگ میں رنگا گیا ہے اور اس جگہ پر نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچ کر تصویر کشی کر رہی ہے۔چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ قلعہ گولکنڈہ میں 70ویں جشن آزادی تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے اور وہیں سے وہ ریاست کے عوام کو خطاب کریں گے۔گولکنڈہ قلعہ میں سرکاری تقاریب کے اہتمام کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور گولکنڈہ قلعہ کی عمارت کو رنگارنگ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔رات کے وقت گولکنڈہ قلعہ میں جب یہ روشنیاں کھولی جا رہی ہیں تو ان کا مشاہدہ کرنے کیلئے بڑی تعداد میں شہری اپنے اہل و اعیال کے ساتھ پہنچنے لگے ہیں جس کے سبب رات دیر گئے تک بھی اس علاقہ میں چہل پہل رہنے لگی ہے لیکن اطراف و اکناف محکمہ پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔جشن آزادی تقاریب کے سلسلہ میں وسیع انتظامات کئے جا چکے ہیں اور شہر میں سرکاری اداروں کے علاوہ خانگی اداروں کو بھی خوب سجایا جانے لگا ہے

TOPPOPULARRECENT