Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جعفر ٹرپل سنچری کے قریب، 18 ہزاررنز مکمل

جعفر ٹرپل سنچری کے قریب، 18 ہزاررنز مکمل

ناگپور۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)گھریلو کرکٹ کے لیجنڈ بیٹسمین 40 سالہ وسیم جعفر نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست285 رنز بنا کر نہ صرف فرسٹ کلاس کرکٹ میں18000 رنز مکمل کر لیے بلکہ اپنی رانجی چمپئن ٹیم ودربھ کو ریسٹ آف انڈیا کے خلاف ایرانی کپ مقابلے کے دوسرے دن جمعرات کو تین وکٹ پر 598 رنز کی انتہائی مضبوط موقف میں پہنچا دیا۔جعفر کی یہ فرسٹ کلاس میں 53 ویں سنچری تھی اور اب وہ ٹرپل سنچری بنانے سے15 رن دور رہ گئے ہیں۔جعفر کا فرسٹ کلاس میں سب سے زیادہ اسکور ناٹ آؤٹ314 رنز ہے ۔ جعفر نے صبح113 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔جعفر نے اب تک 425 گیندوں کا سامنا کیا ہے اور ناٹ آؤٹ285 رنز میں34 چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے ۔ودربھ نے صبح دو وکٹ پر 289 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔جعفر کے ساتھ گنیش ستیش29 رن پر ناٹ آؤٹ تھے ۔گنیش ستیش نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور وہ120 رنز بناکرآؤٹ ہوئے ۔ستیش کی77 فرسٹ کلاس میچوں میں یہ12 ویں سنچری تھی۔ستیش نے280 گیندوں کا سامنا کیا اور120 رنز میں 10 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔

TOPPOPULARRECENT