Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلسازی سے تین پاسپورٹس کے حصول پر ایک شخص گرفتار

جعلسازی سے تین پاسپورٹس کے حصول پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /4 نومبر (سیاست نیوز) جعلسازی کے ذریعہ تین پاسپورٹس حاصل کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 54 سالہ محمد معز الدین جو ایک مدرسہ کے مدرس ہے نے سال 1989 ء ، 1997 ء اور 2006 ء میں مختلف ناموں سے تین پاسپورٹس حاصل کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ معز الدین مذکورہ پاسپورٹس پر سال 1989 ء سے 1992 ء تک چار مرتبہ پاکستان کا سفر کیا ۔ اسی طرح سال 1997 ء  سے 2002ء تک  سعودی عرب میں مقیم تھے ۔ ایک اور پاسپورٹ پر سال 2007 ء میں سعودی عرب کا دوبارہ دورہ کیا اور 10 دن تک قیام کے بعد حیدرآباد لوٹ آئے ۔ ٹاسک فورس نے محمد معز الدین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے تین پاسپورٹس برآمد کرتے ہوئے انہیں پہاڑی شریف پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT