Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / جعلی انکاؤنٹر مقدمات میں گجرات کا نریندر امین بری

جعلی انکاؤنٹر مقدمات میں گجرات کا نریندر امین بری

ممبئی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج گجرات پولیس کے سینئر عہدیدار نریندر کے امین کو سہراب الدین شیخ اور تلسی پرجاپتی کے جعلی انکاؤنٹر مقدمہ میں بری قرار دیا ۔ سی بی آئی کے بموجب ڈاکٹر سے سیاستداں بننے والے موجودہ ایس پی ماہی ساگر ضلع گجرات اس سازش میں ملوث تھے ۔ عدالت نے تاحال صدربی جے پی امیت شاہ وزیر داخلہ راجستھان گلاب چند کٹاریہ ، راجستھان کے تاجر ویمل پٹنی ، سابق گجرات سربراہ پولیس پی سی پانڈے ، اے ڈی جی پولیس گیتا جوہری ، گجرات پولیس عہدیدار ابھئے چوراسما اور یشپال چوراسما اور اجئے پٹیل کو بری کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT