Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی تعلیمی صداقتنامے اور فرضی تقرر نامے ضبط

جعلی تعلیمی صداقتنامے اور فرضی تقرر نامے ضبط

ایجوکیشنل کنسلٹینسی کا دھوکہ باز گرفتار ، ٹاسک فورس ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد /13 ڈسمبر (سیاست نیوز) جعلی ایجوکیشنل کنسلٹنسی چلانے والے ایک دھوکے باز کو ایسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 43 سالہ پی ستیہ نارائنا جو اسٹریم لائین ایجوکیشنل سرویسیس کا مالک ہے علاقہ وجئے پوری کالونی تارناکہ میں ایجوکیشنل کنسلٹنسی چلاتے ہوئے اترپردیش ، دہلی اور کئی ریاستوں کے یونیورسٹیز کے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس تیار کرتے ہوئے انہیں خواہشمند گاہکوں کو فراہم کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر جعلی ایجوکیشنل کنسلٹنسی پر دھاوا کرتے ہوئے ستیہ نارائنا کو گرفتار کرلیا اور کئی تعلیمی سرٹیفکیٹس اور فرضی تقرر نامے برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیہ نارائنا امریکہ ، کینیڈا اور لندن تعلیم کیلئے جانے والے خواہشمند طلباء کیلئے بیرونی یونیورسٹیز سے داخلے کے توثیق نامے فراہم کیا کرتا تھا ۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کو فی کس 10 ہزار روپئے اپنے ایک اور ساتھی نریندر کی مدد سے فروخت کیا کرتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT