Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / جعلی دستاویزات کے ذریعہ 1.5 کروڑ قرض حاصل کرنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

جعلی دستاویزات کے ذریعہ 1.5 کروڑ قرض حاصل کرنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 1.5 کروڑ قرض حاصل کرنے والے دو دھوکے بازوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ناگیندر قرضدار کی حیثیت سے بینک سے رجوع ہوا تھا جبکہ اس کا ساتھی ایم لکشما ریڈی نے اراضیات کے دستاویزات کو گیارنٹی کے طور پر بینک میں رکھا تھا ۔ مذکورہ دھوکے بازوں نے ڈی وی آر پراجکٹ سیول کنٹراکٹ کے نام پر آندھرا بینک ماریڈپلی برانچ سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 1.5 کروڑ قرض کی رقم حاصل کرلی ۔ سال 2015 ء سے قرضدار ڈی ناگیندر بینک کی قسط ادا کرنے سے گریز کررہا تھا جس پر بینک کی گیارنٹی کے طور پر موجود اراضیات کے دستاویزات کا استعمال کرنے کے ارادے سے بینک عہدیدار شخصی طور پر اراضی کے معائنے کیلئے گئے تھے لیکن دستاویزات جعلی ہونے کا پتہ لگنے پر بینک منیجر نے سی سی ایس پولیس سے شکایت درج کروائی اور سی سی ایس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکے بازوں کو گرفتار کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT