Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / جعلی نوٹ چھاپنے والے 6 افراد گرفتار

جعلی نوٹ چھاپنے والے 6 افراد گرفتار

ممبئی 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی مہاراشٹرا کے ضلع ستارا میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو 2000 اور 500 روپئے کے جعلی نوٹ شائع کر رہے تھے ۔ وہ کلر فوٹو کاپئیر کے ذریعہ یہ نوٹ چھاپ رہے تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے بموجب اس نے 26.54 لاکھ روپئے مالیت کے جعلی نوٹ بھی ضبط کرلئے ہیں جبکہ 29.88 لاکھ روپئے مالیت کے ایسے نوٹ بھی ضبط کئے گئے ہیں جو صرف ایک جانب چھپے ہوئے تھے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب دو افراد کاٹیشور مندر علاقہ میں جعلی نوٹ بازار میں چلانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مقامی کرائم برانچ نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔ سپنرٹنڈنٹ پولیس سندیپ پاٹل نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انہوں نے گینگ کے ودسرے ارکان کا انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ جعلی نوٹ چھاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ نے کچھ مقامات پر دھاوے کئے ہیں اور یہ ضبطیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT