Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزا پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

جعلی ویزا پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب شیخ قدیر پاشاہ ساکن پرکاشم ضلع ویزٹ ویزا پر دبئی گیا اور وہ وہاں سے سعودی کو ایمپلائمنٹ ویزا پر جانے کی کوشش کررہا تھا کہ ایمیگریشن چیکنگ کے دوران دبئی ایمیگریشن کو پتہ چلا کہ گزشتہ میں بھی شیخ قدیر باشاہ ویزٹ ویزا پر دبئی آکر مدت سے زیادہ ٹھہرنے پر اسے بلیک لسٹ میں ڈال کر ہندوستان واپس بھیج دیا گیا تھا ۔ جس کے بعد اسے دبئی ایرپورٹ سے واپس ہندوستان بھیج دیا گیا ۔ جہاں شمس آباد ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے اسے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT