Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزا پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

جعلی ویزا پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگیریشن حکام نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب بی سرینواسو 41 سالہ ساکن ویسٹ گوداوری آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل شمس آباد سے فلائیٹ نمبر G-459 کے ذریعہ شارجہ جانے ایمگریشن کاونٹر پہونچا جہاں چیکنگ کے دوران اس کا ویزا جعلی پایا گیا ۔ جسے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سرینواسو کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT