Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزا پر سفر کرنے والے دو افراد گرفتار

جعلی ویزا پر سفر کرنے والے دو افراد گرفتار

شمس آباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب الوری چندریا ساکن کریم نگر 3 ڈسمبر کو ویزٹ ویزا پر شارجہ گیا جہاں اس نے ایمگریشن حکام کو قطر امپلائیمنٹ ویزا بتاکر روانہ ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ شارجہ ایمگیریشن نے جعلی ویزا پر سفر کرنے کے جرم میں واپس ہندوستان بھیج دیا ۔ ایک خاتون کی رامنجولہ ساکن وائی ایس آر ڈسٹرکٹ 4 ڈسمبر کو شارجہ ویزٹ ویزا رپر گئی اور وہاں شارجہ ایرپورٹ میں اس کا ویزا پھٹا ہوا پایا گیا ۔ ویزا سے چھڑ چھاڑ کرکے ایمپلائیمنٹ ویزا پر سفر کرنے کی کوشش سے اسے بھی ہندوستان واپس بھیج دیا ۔ دونوں مسافرین کل فلائیٹ نمبر G9-458 کے ذریعہ ہندوستان واپس ہوئے جہاں ایمیگریشن حکام نے دونوں مسافرین کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT