Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے تین افراد بشمول دو خواتین گرفتار

جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے تین افراد بشمول دو خواتین گرفتار

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن حکام نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے تین افراد بشمول دو خواتین کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب بی راجامنی 44 سالہ ساکن ویسٹ گوداوری ، کے لکشمی دیوی ساکن چتور اور سید حسین پاشاہ ساکن کڑپہ وائی ایس آر ڈسٹرکٹ آج شمس آباد ایرپورٹ سے یو اے ای کو جانے کیلئے ایرپورٹ پہونچے جہاں ایمگریشن حکام کی چیکنگ بھی تینوں کے ویزے جعلی پائے گئے ۔ تینوں مسافرین فلائیٹ نمبر 9w550 کے ذریعہ سفر کرنے والے تھے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمے درج کرلئے ہیں  ۔

TOPPOPULARRECENT