Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔ 20 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں لمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے ایک شخص کو ریاست نگر علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد کلیم الدین خان عرف غوث الثقلین نے سال 1993 ء میں ترپ بازار عابڈس کے پتہ پر پہلا پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور بعد ازاں وہ سعودی عرب ملازمت کیلئے گیا تھا لیکن اُس کے کفیل نے اُس ک

حیدرآباد۔ 20 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں لمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے ایک شخص کو ریاست نگر علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد کلیم الدین خان عرف غوث الثقلین نے سال 1993 ء میں ترپ بازار عابڈس کے پتہ پر پہلا پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور بعد ازاں وہ سعودی عرب ملازمت کیلئے گیا تھا لیکن اُس کے کفیل نے اُس کا پاسپورٹ ضبط کرادیا اور 1996 ء میں اُسے ہندوستان بھیج دیا گیا۔ 1997ء میں کلیم الدین نے شیخ نعیم الدین کے نام پر مبینہ طورپر دوسرا پاسپورٹ حاصل کیا اور اُسے ہمایوں نگر پولیس نے تلبیس شخصی اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا تھااور یہ کیس عدالت میں زیرالتواء ہے ۔ کلیم الدین نے سال 2013ء میں غوث الثقلین کے نام پر گجرات سے تیسرا پاسپورٹ بنایا۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر کلیم الدین کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضہ سے پاسپورٹ برآمد کرلئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT