Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے بموجب انور حسین شیخ 49 سالہ ساکن مہاراشٹرا جون 2013 میں ایک کمپنی میں ملازمت کے لیے ریاض گئے جہاں ان سے آٹھ گھنٹوں کے بجائے 18 گھنٹے سے زائد کام لیا جا

شمس آباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے بموجب انور حسین شیخ 49 سالہ ساکن مہاراشٹرا جون 2013 میں ایک کمپنی میں ملازمت کے لیے ریاض گئے جہاں ان سے آٹھ گھنٹوں کے بجائے 18 گھنٹے سے زائد کام لیا جارہا تھا جس کی وجہ سے وہ گردے کے عارضہ میں مبتلا ہوگئے ۔ جس کے بعد انہوں نے کفیل سے پاسپورٹ طلب کیا تو کفیل نے پاسپورٹ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد انور حسین شیخ نے ایک ایجنٹ کے ذریعہ پاسپورٹ رشید علی کے نام سے حاصل کیا جس کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر چسپاں کر کے کل صبح راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچاجہاں ایمیگریشن حکام نے گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سرینواس نے مقدمہ درج کر کے آج عدالتی تحویل میں دیدیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT