Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / جعلی کاغذات کے ذریعہ پاکستانی کا امارات کی بینک کو 31لاکھ روپئے کا دھوکہ

جعلی کاغذات کے ذریعہ پاکستانی کا امارات کی بینک کو 31لاکھ روپئے کا دھوکہ

دبئی ۔2جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پاکستانی تاجر نے جس کی عمر 39سال ہے دبئی کی ایک بینک کو 31لاکھ روپئے کا شخصی قرض حاصل کرتے ہوئے دھوکہ دے دیا ۔ اُس نے ایک جعلی کریڈٹ کارڈ اور جعلی کاغذات پیش کرتے ہوئے یہ قرض حاصل کیا تھا ۔ مقامی بینک کے سوڈانی سیلس نمائندے کی مدد سے یہ شخصی قرض حاصل کیا گیا تھا ۔ اگسٹ 2016ء میں اسی پاکستانی تاجر نے 50ہزار روپئے کا قرض حاصل کیا تھا جب کہ بینک کی جانب سے دی جانے والی قرض کی اعظم ترین رقم 80لاکھ روپئے ہے ۔ دو ماہ بعد اس نے دوبارہ جعلی کاغذات کے ذریعہ یہ قرض حاصل کیا ہے ۔ اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ترکی میں برسراقتدار پارٹی کے 2عہدیدار ہلاک
استنبول ۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کی سرکاری خبر رساں ادارہ کے بموجب برسراقتدار پارٹی کے 2عہدیدار جو ضلعی انتظامیہ میں کارکرد تھے گولی مار کر ہلاک کردیئے گئے ۔ مبینہ طور پر حملہ آور کُرد جنگجو ہونے کا شبہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT