Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی کرنسی نوٹوں کا کاروبار ، کسان گرفتار

جعلی کرنسی نوٹوں کا کاروبار ، کسان گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 جولائی (سیاست نیوز) جعلی کرنسی نوٹوں کے کاروبار میں ملوث ایک کسان کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ایک لاکھ 10 ہزار نقلی نوٹ برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ کے کشن متوطن آلادرگم ضلع میدک گزشتہ چند عرصہ سے معاشی بحران کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے قریبی رشتہ دار شنکر نائک سے ربط پیدا کیا اور اس کی مدد سے جعلی کرنسی نوٹس کے کاروبار میں ملوث ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کشن اور اس کا ساتھی مغربی بنگال ہوڑہ سے تعلق رکھنے والے غوث الدین کی مدد سے جعلی کرنسی نوٹس حاصل کیا کرتے تھے ۔ تین دن قبل شنکر نے کشن کو 50 ہزار روپئے اصلی کرنسی رقم حوالے کی اور اس کے عوض غوث الدین سے 1 لاکھ 10 ہزار جعلی کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے کہا جس کے نتیجہ میں اس نے جعلی کرنسی نوٹس حاصل کئے ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر کشن کو دلسکھ نگر بس اسٹاپ کے قریب گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضے سے 1 لاکھ 10 ہزار نقد رقم برآمد کرتے ہوئے اسے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT