Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / جعلی کرنسی چلانے والی چار رکنی ٹولی گرفتار

جعلی کرنسی چلانے والی چار رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 8مئی ( سیاست نیوز)جعلی کرنسی نوٹس کو گشت کرانے اور اس کے کاروبار میں ملوث چار رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 120 نقد رقم برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر ٹاسک فورس نے 21 سالہ محمد زبیر خان متوطن اتر پردیش ،20 سالہ ٹھاکر ابھیشیک سنگھ ساکن جامباغ سلطان بازار ،23 سالہ ایم جئے سنگھ ساکن کاچی گوڑہ اور 27 سالہ ایم سشانگ کو نرسنگ لاڈج تروپ بازار کے قریب گرفتار کرلیا گیا اور انہیں تفتیش کیلئے منتقل کیا گیا ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد ممبئی کے متوطن دو بھائی حفیظ اور حبیب جو جعلی کرنسی نوٹ کا کاروبار کرتے ہیں سے ہزار اور پانچ سو روپئے کے جعلی نوٹ حاصل کئے اور اس رقم کے ذریعہ آسانی سے روپئے کمانے کی لالچ میں اس کا کاروبار شروع کیا ۔ جاریہ سال اپریل میں ابھیشیک نے حفیظ سے 1 لاکھ روپئے کی جعلی کرنسی 60 ہزار روپئے اصلی حاصل کی عوض حاصل کی اور خواہشمند گاہکوں کے انتظار میں تھے ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار افراد کو سلطان بازار پولیس کے حوالے کردی

TOPPOPULARRECENT