Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث شخص گرفتار

جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث شخص گرفتار

حیدرآباد۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو کالا پتھر پولیس نے ساؤتھ زون ٹاسک فورس کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر کالا پتھر مسٹر ردرا بھاسکر نے بتایا کہ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ شرت راؤ ساکن گگن پہاڑ راجندر نگر روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور اسے معقول آمدنی حاصل نہ ہونے پر اس نے آسانی سے پیسہ کمانے کی غرض سے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہوگیا۔ مسٹر بھاسکر نے بتایا کہ شرت نے جعلی کرنسی کے کاروباری سے 90 ہزار روپئے جعلی کرنسی حاصل کی اور کالے پتھر کے علاقہ علی باغ میں نقلی نوٹ گشت کرنے کی کوشش کررہا تھا، اسے گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT