Wednesday , December 19 2018

جلاد تختہ دار دیکھ کر پہلے ہی دن مستعفی

کولمبو ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں ایک نئی بھرتی والے جلاد نے تختہ دار دیکھنے کے بعد صدمے کا شکار ہو کر استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکام نے اس شخص کو پھانسی دینے والے آلات دکھانے سے قبل ایک ہفتے کی تربیت دی تھی۔ حکام کے مطابق جیسے ہی جلاد نے وہ آلات دیکھے، وہ پریشان ہو گیا اور وہاں سے چلا گیا۔ جیل محکمہ نے طے کیا ہے کہ اب وہ نئے بھرت

کولمبو ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں ایک نئی بھرتی والے جلاد نے تختہ دار دیکھنے کے بعد صدمے کا شکار ہو کر استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکام نے اس شخص کو پھانسی دینے والے آلات دکھانے سے قبل ایک ہفتے کی تربیت دی تھی۔ حکام کے مطابق جیسے ہی جلاد نے وہ آلات دیکھے، وہ پریشان ہو گیا اور وہاں سے چلا گیا۔ جیل محکمہ نے طے کیا ہے کہ اب وہ نئے بھرتی ہونے والے شخص کو تربیت سے پہلے ہی پھانسی کا تختہ دکھائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال محکمے نے دو پاکستانی مسلمانوں کی تقرری کی تھی لیکن جب وہ مہینوں تک کام پر نہیں آئے، تب گزشتہ ہفتے جیل محکمہ نے نئے جلاد کو مقرر کیا۔ یہ شخض 176 درخواست گزاروں میں تیسرا سب سے قابل درخواست گزار تھا۔

مغربی انڈونیشیا میں گہرے دھوئیں سے پروازیں متاثر
جکارتہ ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی حکام کے مطابق جزیرہ سماٹرا کے مختلف حصوں میں گہرے دھوئیں کے باعث کئی مسافر پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور معمول کی فضائی آمد و رفت جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ جکارتہ کی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ بہت گہرا دھواں اس دانستہ آتشزنی کی وجہ سے پھیلا جو مختلف علاقوں میں زمین کو جھاڑیوں سے پاک کرنے اور اسے زرعی مقاصد کیلئے تیار کرنے سے پہلے لگائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT