Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کے قریب حملہ 7 افغان سپاہی ہلاک، آئی ایس نے ذمہ داری قبول کرلی

جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کے قریب حملہ 7 افغان سپاہی ہلاک، آئی ایس نے ذمہ داری قبول کرلی

جلال آباد ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کے قریب عسکریت پسندوں کی کئی گھنٹوں تک فائرنگ اور بم حملوں کے نتیجہ میں افغانستان کے سات سپاہی ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ سے چند دن قبل ہی طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے مقصد سے اسلام آباد میں چار ملکوں کے مابین تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔ چند دن قبل ہی اس علاقہ میں ہندوستانی قونصل خانہ کی عمارت کے قریب سلسلہ وار حملے کئے گئے تھے۔ موسم سرما کے دوران طالبان کے حملوں میں ہولناک اضافہ ہوا ہے جس کی ماضی القریب میں مثال نہیں ملتی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کہا کہ ’’دہشت گرد حملے کے نتیجہ میں ہمارے سات سیکوریٹی اہلکار ہلاک اور دیگر سات زخمی ہوئے ہیں‘‘۔ عہدیداروں نے کہا ہیکہ پاکستانی قونصل خانہ کے قریب مخلوعہ سرکاری گیسٹ ہاؤز میں پناہ لینے والے تمام بندوق برداروں کو افغان سپاہیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ قبل ازیں اس علاقہ میں ایک خودکش بمبار حملے کے بعد بندوق بردار کئی گھنٹوں تک افغان سپاہیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مصروف رہے۔ پاکستانی دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کابل میں اپنے سفارتخانہ کے علاوہ افغان حکام سے ربط میں ہے۔ اس دوران آئی ایس نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT