Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جلال الدین اکبر کی نئی کتاب کا نائب وزیراعلیٰ کے ہاتھوں اجراء

جلال الدین اکبر کی نئی کتاب کا نائب وزیراعلیٰ کے ہاتھوں اجراء

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : نائب وزیراعلیٰ الحاج محمد محمود علی نے اپنی قیام گاہ واقع بنجارہ ہلز میں اردو کے معروف قلمکار جلال الدین اکبر کی کتاب ’ امریکہ کی مختصر صدارتی تاریخ ‘ کی رسم اجراء انجام دی ۔ اس کتاب میں امریکہ کے 44 صدور کا مختصر تعارف شامل ہے ۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے جلال الدین اکبر کی نثر و نظم کے حوالے سے مختلف موضوعات پر لکھی ہوئی آٹھ تصانیف دیوان اکبر ، برگ زرد ، تیر بہدف ، حیدرآبادی شعراء ، تاثرات تاثرات ، کوکب حیدرآبادی کی نعت گوئی ، دھیمی دھیمی آوازیں اور امریکہ کی مختصر صدارتی تاریخ کا جائزہ لیا اور ورق گردانی کرتے ہوئے کتابوں کی مشمولات کو سراہا ۔ انہوں نے یہ بھی تیقن دیا کہ تلنگانہ اردو اکیڈیمی اردو کی ترقی و ترویج کے لیے کام کررہی ہے اور مستقبل میں مزید بہتر اقدامات کی طرف توجہ دی جائے گی ۔ اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے ڈائرکٹر سکریٹری پروفیسر ایس اے شکور اخلاص ، مستعدی اور تن دہی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں ۔ یہاں یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ جلال الدین اکبر کی تقریبا سبھی کتابوں کو اردو اکیڈیمی کا تعاون حاصل رہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT