Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جلد اور جسمانی نقص کی تشخیص ، مفت آپریشن کو سہولت

جلد اور جسمانی نقص کی تشخیص ، مفت آپریشن کو سہولت

دفتر سیاست میں کیمپ کا انعقاد، ماہر ڈاکٹرس کی خدمات، ظہیرالدین علی خان و دیگر کا دورہ کیمپ

حیدرآباد۔13نومبر(سیاست نیوز)ادارہ سیاست او رآکارشا کے زیراہتمام محبو ب حسین جگر ہال میں پیدائشی نقص او رحادثات کے متاثرین کے لئے مفت تشخیصی کیمپ کا انعقاد عمل میںلایاگیا۔ڈائرکٹر آکارشا اسپتال بھارتیند وسین کی نگرانی میں ڈاکٹرس کی ٹیم نے پیدائشی نقائص وحادثات کے بعد پیدا ہونے والی نقائص جن میںجھلس جانے کے بعد درپیش جلد او رجسمانی خرابیوں کے علاوہ سر ‘ گردن ‘ پائوں اور بازوں کی رسولیوں سے متاثر مریضوں کا چیک آپ کیا۔ستر سے زائد افراد نے مذکورہ کیمپ سے استفادہ کیا جن میںسے 45مریضوں کا آکارشااسپتال میںمفت آپریشن کیاجائے گا۔ کیمپ میں شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع کے لوگ بھی استفادہ کنندگان میںشامل تھے۔پیدائش سے پھٹے ہونٹ او رناک کے درمیان میں چھید والے کمسن بچوں کے علاوہ جھلسی ہوئے افراد کی بھی تشخیص کی گئی۔ مستفید ہونے والے مریضوں میں سراور پیر میںرسولی والے مریض بھی شامل تھے ۔ کینسر کے ایک مریض جس کی جلد آپریشن کی وجہہ سے خراب ہوگئی ہے کا سرجری کے ذریعہ آکارشا اسپتال علاج کریگا۔ ڈائرکٹر بھارتیند وسین نے اس موقع پر ادارہ سیاست کے تعاون سے منعقد ہ اس مفت کیمپ پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میںبھی اس قسم کے کیمپ منعقد کرتے ہوئے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کاکام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیدائشی طور پر یاپھر حادثات کے بعد نقائص کا شکار مریضوں کی تشخیص کے بعد ہمارے یہاں مفت اپریشن کی بھی سہولت ہے۔ اس کیمپ میںنیورولوجی کے علاوہ دیگر ماہرین طب کی خدمات سے بھی استفادہ کیاگیا۔ جناب ظہیر الدین علی خان کے علاوہ ساجد پیر زادہ‘نوید حامد رکن قومی یکجہتی کونسل‘ حافظ راشد احمد چودھری ایڈوکیٹ گوہاٹی آسام ہائی کورٹ کے علاوہ دیگر معززین نے بھی اس مفت تشخیصی کیمپ کامشاہدہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT