Wednesday , December 13 2017
Home / مذہبی خبریں / جلسہ اصلاح معاشرہ

جلسہ اصلاح معاشرہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 20 جولائی جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد یوسف کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری ہر جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

حلقہ ذکر الہٰی و نعت شاہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : حلقہ ذکر الہٰی و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری بمقام آستانہ مینائی پھول باغ ، جہاں نما بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT