Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جلسہ سیرت النبیؐ میں غیر مسلموں کی شرکت

جلسہ سیرت النبیؐ میں غیر مسلموں کی شرکت

اسلام کے تئیں غلط فہمیوں کو دور کرنے جماعت اسلامی کی کوشش

اسلام کے تئیں غلط فہمیوں کو دور کرنے جماعت اسلامی کی کوشش
کورٹلہ۔/24جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی کورٹلہ کی جانب سے برادران وطن کو سیرت النبیؐ سے واقف کروانے کیلئے کٹکم سگوما فنکشن ہال کورٹلہ میں17جنوری شام 7بجے ایک جلسہ زیر صدارت محمد رفیق الدین سکریٹری دعوۃ سل جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ و آندھرا پردیش منعقد ہوا ۔ جلسہ کی کارروائی کا آغازمولانا ابصار احمد ندوی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جن کا تلگو و انگریزی ترجمہ بالترتیب سید عظیم اور محمد تقی الرحمن نے پیش کیا ۔ جلسہ کو محمد رفیق الدین نے تلگو میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام سراپا سلامتی ہے اور اس کے پیغمبر حضرت محمدؐ سارے عالم کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا بالخصوص مذہب اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و کردار کے مطالعہ کے بعد غیر مسلم افراد بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بہتر امن کے داعی روئے زمین پر پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ جلسہ کو کمیونسٹ قائد چنا وشواناتھم ، بی نرسیا، وی راجنا، محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر غیر مسلم معززین میں تلگو میں سیرت النبیؐ کتاب کو تحفتاً پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں تلگو اسلامی لٹریچر برادران میں مفت تقسیم کیا گی

TOPPOPULARRECENT