Tuesday , June 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جلسہ عظمت اولیاء و خواجہ غریب نوازؒ

جلسہ عظمت اولیاء و خواجہ غریب نوازؒ

قاضی پیٹ 25 اپریل (سیاست نیوز) احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ فضل بیابانیؒ قاضی پیٹھ میں 26 اپریل بروز اتوار بعد نماز مغرب جلسہ عظمت اولیاء حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ خواجہ غریب نوازؒ منایا جارہا ہے۔ سالانہ فاتحہ حضرت سید شاہ ابو محمد غلام افضل بیابانیؒ المعروف مرشد میاں بھی منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت مولانا سید شاہ ابوالخیر غلام افضل بیابا

قاضی پیٹ 25 اپریل (سیاست نیوز) احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ فضل بیابانیؒ قاضی پیٹھ میں 26 اپریل بروز اتوار بعد نماز مغرب جلسہ عظمت اولیاء حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ خواجہ غریب نوازؒ منایا جارہا ہے۔ سالانہ فاتحہ حضرت سید شاہ ابو محمد غلام افضل بیابانیؒ المعروف مرشد میاں بھی منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت مولانا سید شاہ ابوالخیر غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کریں گے۔ مولانا عثمان خان بیابانی مجاہد اور مولانا غلام محمد خان فاضل جامعہ نظامیہ مخاطب کریں گے۔ پھر ختم غوثیہ ہوگی۔ اس محفل کا اہتمام مرکزی بزم بیابانی قاضی پیٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ محفل کے اختتام میں سلام بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ و سلم ہوگا۔ اس کے بعد حضرت سید شاہ ابو محمد غلام افضل بیابانیؒ المعروف مرشد میاں کے مزار شریف پر چادرگل و صندل مالی پیش کی جائے گی۔ تمام زائرین مریدین و معتقدین کے لئے طعام کا اہتمام رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT