Monday , June 25 2018
Home / مذہبی خبریں / جلسہ میلاد النبی ﷺ

جلسہ میلاد النبی ﷺ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : نوجوانان محلہ چونٹی شاہ میدان کے زیر اہتمام جامع مسجد قادر الدولہ روبرو چونٹی شاہ میدان کوٹلہ علیجاہ یاقوت پورہ 4 جنوری بعد نماز عشاء جلسہ جشن آمد رسولﷺ مقرر ہے ۔ آغاز محمد شہباز نقشبندی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب سید غوث قادری نعت شریف پیش کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا حبیب احمد الحسینی مخاطب کریں

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : نوجوانان محلہ چونٹی شاہ میدان کے زیر اہتمام جامع مسجد قادر الدولہ روبرو چونٹی شاہ میدان کوٹلہ علیجاہ یاقوت پورہ 4 جنوری بعد نماز عشاء جلسہ جشن آمد رسولﷺ مقرر ہے ۔ آغاز محمد شہباز نقشبندی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب سید غوث قادری نعت شریف پیش کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا حبیب احمد الحسینی مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ انجمن فیضان المسلمین کے زیر اہتمام 16 روزہ جلسے ہائے میلاد النبیؐ کا دوسرا جلسہ 4 جنوری بعدنماز مغرب خانقاہ ملتانیہ مسجد معراج النساء نور کالونی وٹے پلی میں زیر صدارت مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی و زیر نگرانی مولانا شاہ محمد عبدالحمید ملتانی منعقد ہوگا ۔ علمائے کرام مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ بارہ روزہ محافل میلاد النبیﷺ یکم تا 12 ربیع الاول بعد نماز عشاء بمکان سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالا پور حضرت سید امام علی شاہ قادری سنتوش نگر نزد واٹر ٹینک منعقد ہوں گی ۔ سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ بیان کریں گے ۔۔
٭٭ بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبی 4 جنوری بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگا ۔ سید انوار علی سلمان کی قرات کلام پاک کے بعد محمد جلیل احمد چشتی کی نعت ہوگی ۔ مولانا محمد حنیف قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ 4 جنوری بعد نماز عشاء مسجد طیبہ پولیس لائن عنبر پیٹ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ ، جناب عبدالمتین قادری ، جناب مرزا شاہ ہنواز بیگ قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT