Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / جلسہ میں شرکاء کی کم تعداد پر ورون گاندھی ناراض

جلسہ میں شرکاء کی کم تعداد پر ورون گاندھی ناراض

بلیا؍ ماؤ ( یو پی )۔ /8ِڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے ہی آبائی گاؤں میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکاء کی انتہائی کم تعداد پر ناراض بی جے پی کے ایم پی مسٹر ہری نارائن راج بہار اور سینئر پارٹی لیڈر ورون گاندھی آج پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے خطاب کئے بغیر واپس چلے گئے۔ حلقہ سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی آج تگوینا گاؤں میں پارٹی کارکنوں سے مخاطب کرنے والے تھے لیکن اجلاس میں شرکاء کی معمولی تعداد کو دیکھ کر وہ واپس چلے گئے۔ جس کے باعث پارٹی کارکنوں میں ناراضگی اور ان کی مقبولیت میں گراوٹ ظاہر ہوئی ہے اور مقامی ایم پی کو اطلاع دیئے بغیر وہاں سے نکل گئے۔

TOPPOPULARRECENT